ہیڈکوارٹر ایف سی میں چینج آف کمانڈ کی سادہ ،پروقار تقریب کا انعقاد

آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر آفگن نے فرنٹیئر کور بلو چستان کی کمانڈ میجر جنرل ندیم احمد انجم کو سونپ دی

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر آفگن نے فرنٹیئر کور بلو چستان کی کمانڈمیجر جنرل ندیم احمد انجم کو سونپ دی ہے۔اس سلسلے میں ایف سی ہیڈکوارٹر میں ایک سادہ اور پُر وقار تقریب منعقد ہو ئی۔جس میں میجر جنرل شیر آفگن نے فرنٹیئر کور بلوچستان کے افسران اور جوانو ں سے الوداعی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اُنہو ں نے ایف سی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کی اور افسران اور جوانو ں کی بلو چستان کے امن اور عوام کی بہتری اور ترقی میں کردار کو خراج تحسین پیش کی۔میجرجنرل شیرآفگن نے ایف سی بلو چستان کی کمانڈ جنرل ندیم احمد انجم کو سونپتے ہو ئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ میجرجنرل شیر آفگن رواں ماہ ترقی پانے کے بعد کور کمانڈر بہاولپور تعینات ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :