محکمہ انسداد دہشت گردی نے شہری سے طالبان کے نام سے بھتہ مانگنے والاافغان بھتہ خور گرفتار کرلیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی نے شہری سے طالبان کے نام سے بھتہ مانگ نیوالاافغان بھتہ خور گرفتار کرلیاسی ٹی ڈی کے مطابق شہری کو طالبان کے نام سے بھتہ مانگے اور نہ دینے پر خطرناک نتائج کی دھمکی دینے والا ملزم پشاورکے علاقے واحد گڑھی کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم نے بھتہ نہ دینے پر شہری کے گھر پر دستی بم سے حملہ بھی کیا تھا۔ گرفتار ملزم کے تعلق افغانستان سے ہے اور پشاور میں رہائش پذیر تھا۔ ملزم کے قبضے سے بھتہ میں استعمال کی جانے والی افغان سم بھی ملی ہے۔گرفتار بھتہ خور کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :