پشاور،قومی احتساب بیورو نے غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ پر چئیرمین ٹیلی فون انڈسٹریز کو گرفتار کرلیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) نیب خیبرپختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ پر چئیرمین ٹیلی فون انڈسٹریز کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

نیب ترجمان کے مطابق چیئرمین ٹیلی فون انڈسٹریز سید محمد حسین شاہ نے ٹیلی فون انڈسٹریز کے ہاوسنگ اسکیم کے پلاٹ میں غبن کرتے ہوئے ماسٹر پلان میں در بدل کیا۔۔ ملزم نے قومی خزانے کو تین سو ساٹھ ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔۔ ملزم نے پانچ، سات، دس اور بیس مرلے کے پلاٹس کے ایک سو پینتالیس غیر قانونی الاٹمنٹ کے لیٹرز جاری کیے۔۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :