پشاور میں اے این پی کی تقریب میں کارکن آپس میں لڑ پڑے

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) پشاور میں اے این پی کی تقریب میں کارکن آپس میں لڑ پڑے پشاور کے نمک منڈی میں شہید بشیر بلور کی چوتھی برسی کی تقریب اس وقت بدنظمی کا شکارہوئی جب کارکنوں نے قائدین کے سامنے اسٹیج پر پہنچنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

روکنے پر کارکن آپے سے باہر ہوگئے اور ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کی بارش کر ڈالی۔ اسٹیج سے کارکنوں کو باربار تحمل سے رہنے کے اعلانات بھی جاتے رہے۔ کچھ کارکنوں نے غصے میں آکر بینرز اور پوسٹرز بھی پھاڑ ڈالے۔

متعلقہ عنوان :