پی کی82-میں کروڑوںروپے کے منصو بے شروع ہیں،ڈاکٹرامجد علی

سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے، اس سلسلے میں تمام توانائیاں بروئے کارلارہے ہیں، معاون خصوصی وزیراعلی کے پی کے

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہائوسنگ ڈاکٹرامجد علی نے کہا ہے کہ ان کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے اور اس سلسلے میں وہ تمام تر توانائیاںبروئے کار لا رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے حلقہ پی کی82-میںنغمہ روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ مذکورہ منصوبہ کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر آئی ہے اور عوامی حلقوں نے اس کی تعمیر کے سلسلے میں معاون خصوصی کی جانب سے کی گئی کائوشوں کو سراہا ہے ۔ڈاکٹرامجد علی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی موثر قانون سازی اور مثبت پالیسیوں کی بدولت کافی حد تک عوامی مسائل حل ہو رہے ہیں اور مختلف سرکاری شعبے بھی فعال ہوئے ہیں جو مقررہ وقت کے اندر خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی کی82-میں سڑکوں کے مختلف منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ کئی ایک زیر تکمیل ہیں جن پر کروڑوں روپے خر چ کئے جارہے ہیں۔انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ دیگر بنیادی مسائل کے حل کے سلسلے میں بھی تما م تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔انہوں نے سرکاری افسران کو بھی ہدایت کی کہ منصوبوں کو بہتر معیار کے ساتھ جلد مکمل کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔