رکن قومی اسمبلی کپٹن (ر) محمد صفدر عنقریب تور غر کا دورہ کریںگے،امیر محمد خان

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:51

تورغر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) ایم این اے کپٹن (ر)محمد صفدرکے کوآرڈینیٹرتورغرامیر محمد خان نے کہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی محمد صفدر عنقریب تور غر کا دورہ کریںگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکے دوران انہوں نے کہا کہ تورغر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے متعدد منصوبوں پر کام کا آغاز ہو گا جس سے علا قہ کی تعمیروترقی میںمدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ تورغر مسلم لیگ ن کے ایم این اے کا دوسرا گھر ہے ،ضلع کی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے اوروہ وقت دور نہیں جب ضلع میں ترقی کادور شروع ہوگا ۔