منی لانڈرنگ کے الزامات کی روشنی میں فاٹا اور خیبر پختونخوا کے نو افراد کے بارے میں بنکوں کے حکام سے رابطہ

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) منی لانڈرنگ کے الزامات کی روشنی میں فاٹا اور خیبر پختونخوا کے نو افراد کے بارے میں بنکوں کے حکام سے رابطہ کیا گیا ہے ۔ فاٹا سے تعلق رکھنے والے چار اور صوبے کے پانچ اہم افراد پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں ۔ منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری میں ملوث ان افراد کے بنک اکاونٹس کے بارے میں چھان بین شروع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اور چھان بین کے بعد انکے بنک اکاونٹس کو منجمند کر دیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایف بی آر کی خصوصی ٹیمیں اس حوالے سے ان کے خلاف تحقیقات کر رہی ہیں ۔ان کی جانب سے جمع کئے جانے والے انکم ٹیکس کے گوشواروں کی چھان بین بھی کی جارہی ہے ۔اور چھان بین کے بعد منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری میں ملوث ان نو شخصیات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا ئیگی ۔

متعلقہ عنوان :