نیب بڑے بڑے چوروں کو پاکیزگی اور معصومیت کے پروانے جاری کرتا ہے،تحریک انصاف

نیب کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ چوری شدہ مال میں سے اپنا حصہ وصول کرے،نعیم الحق

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:38

نیب بڑے بڑے چوروں کو پاکیزگی اور معصومیت کے پروانے جاری کرتا ہے،تحریک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ نیب پاکستان میں کرپشن کی سرپرستی کررہا ہے اور بڑے بڑے چوروں کو پاکیزگی اور معصومیت کے پروانے جاری کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ نیب کا مشتاق رئیسانی کی میگا کرپشن اسکینڈل میں پلی بارگین کی درخواست قبول کرنا انتہائی تشویشناک ہے نیب کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ چوری شدہ مال میں سے اپنا حصہ وصول کرے انہوں نے کہا کہ نیب کرپشن کی سرپرستی کررہا ہے اور بڑے بڑے چوروں اور کرپٹ افراد کو پاکیزگی اور معصومایت کے کے پروانے جاری کرتا ہے نیب وزیراعظم کو بھی بچانے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہا ہے

متعلقہ عنوان :