مظفرآباد میں الٹی گنگا بہنے لگی ،سرکاری یوٹیلیٹی سٹور وں پراشیاء خوردونوش میں50 فیصد اضافہ

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:31

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں الٹی گنگا بہنے لگی کم قیمتوں پر اشیاء خوردونوش کے لئے قائم کردہ سرکاری یوٹیلیٹی سٹور عام منافع خوروں سے چار ہاتھ آگے یوٹیلیٹی سٹوروں پر فروخت ہونے والی اشیائوں میں پچاس فیصد اضافہ حکومتی اور پرائس کنٹرول کمیٹی تما م دعوے ہوائی ثابت ہوگئے چیک ان بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد کے علاقے بینک روڈ، اولڈ سیکرٹریٹ ،ٹاہلی منڈی ،سماں بانڈی ، چہلہ بانڈی سمیت دیگر مقامات پر قائم سرکاری یوٹیلیٹی سٹورو ں نے انت مچا دی کم قیمت پر فروخت ہونے والی اشیاء خوردونوش کے لئے قائم کردہ سرکاری یوٹیلیٹی سٹوروں نے منافع خوروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی 50%فیصد اضافہ کردیا ہے جو کہ عوام کے لئے باعث افسوس عوام کی چیخیں نکل گئی عوام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو سستی اشیاء کے لئے عمل درآمد کرے اور یوٹیلیٹی سٹوروں کے خلا ف فوری ایکشن لیں بصورت دیگر عوام شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گی ۔