سماں بانڈی اور چہلہ بانڈی میں طویل ترین لوڈ شیڈنگ،کارخانوں میں غیر قانونی کنڈی مافیا کا راج

ماہانہ ہزاروں یونٹ چوری،محکمہ برقیات کے اہلکار بھی چوری میں ملوث،رشوت لینے لگے

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:31

مظفرآبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) محکمہ برقیات کی پھرتیاں سماں بانڈی ، چہلہ بانڈی میں طویل ترین لوڈ شیڈنگ ایک گھنٹے کی آمد تین گھنٹے غائب برقیات کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بجلی بار بار ٹرپ ہونے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے جبکہ ٹاہلی منڈی ،بیلہ نور شاہ ،سماں بانڈی ، شوائی ،چہلہ بانڈی آرم مشین کے کارخانوں میں غیر قانونی کنڈی مافیاں کا راج محکمہ برقیات کے اہلکاران ملوث ہزاروں یونٹ ماہوار چوری ہورہی ہے محکمہ برقیات بجائے ختم کرنے کے اپنے جیب بھر رہیں ہیں ، حکومت آزادکشمیر حکومت کو نوٹس لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات مظفرآباد کی جانب سے سٹی فور چہلہ بانڈی میں خاص نظر کر م بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کاروباری نظام ٹھپ ہوکر رہ گیا جبکہ ایک گھنٹے کی آمد تین گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے جبکہ محکمہ برقیات کے اہلکاران سے رابطہ کریں تو بتایا جاتا ہے کہ بجلی پر شدید ترین لوڈہے جس کے باعث بجلی ٹرپ ہوجاتی ہے جبکہ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ ٹاہلی منڈی ، بیلہ نور شاہ ، سماں بانڈی ، ،لوئر چہلہ ، چہلہ بانڈی میںقائم آرم مشینوں کے اندر محکمہ برقیات کے اہلکاران نے خود غیر قانونی کنکشن لگا کر دئے گئے ہیں جو ماہوار باقاعدہ ان اہلکاران کو منتھلی بھتہ دیتے ہیں جبکہ آرم مشینوں کے کام کی وجہ سے بجلی پر لوڈ پڑنے سے بار بار ٹرپ ہونے سے صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوام حلقہ نے وزیر برقیات ،سیکرٹری برقیات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی چوری ہونے والی بجلی کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکاران کو معطل کریں تاکہ لوڈ شیڈنگ سے عوام کو نجات مل سکے ۔