گڈانی شپ بریکنگ یارڈ ، کھڑے ناکارہ جہاز میں آتشزدگی

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،امدادی ٹیموں نے 100مزدوروں کو بحفاظت باہر نکال لیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) بلوچستان کے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 60 میں موجود ناکارہ جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے فوری بعد ہی امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں،تمام مزدوروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ، کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق جہاز پر 100 مزدور موجود تھے جنہیں بحفاظت جہاز سے باہر نکال لیا گیا اور آتش زدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب آگ بجھانے میں مصروف فائر بریگیڈ عملے کے مطابق جہاز کے اگلے حصے میں لگنے والی آگ کی شدت کافی حد تک کم ہوچکی ہے اور کچھ ہی دیر میں آگ پر مکمل قابو پالیا جائے گا۔یاد رہے کہ ماہ نومبر میں بھی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ تیل ٹینکر میں ہونے والے دھماکوں اور آگ کے نتیجے میں 27 مزدور ہلاک جبکہ 58 زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں گذشتہ کچھ سالوں میں آتش زدگی اور دیگر واقعات میں مزدروں کی ہلاکت میں غیر معمعولی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں فیکٹریوں اور دیگر تجارتی مراکز میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کے انتظامات ناکافی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں ہیں۔

مزدوروں کی حفاظت کے لیے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے باعث اکثر اس قسم کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :