اقلیتوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں، خواجہ سعد رفیق

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:26

اقلیتوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں، خواجہ سعد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین سب کو مساوی مواقع فراہم کرتا ہے۔ پاکستان کا پرچم اقلیتی برادری کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ ہم اقلیتوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ٹرین مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے ہے۔ جمعرات کیر وز خواجہ سعد رفیق نے کرسمس کے حوالے سے امن ٹرین کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے امن ٹرین کے خواب کو تعبیر دی۔

امن ٹرین مذہبی ہم اہنگی کی کرینہ دار ہے ۔ پاکستان مسیحی برادری کے بگیر نا مکمل ہے جھنڈے میں سفید رنگ اقلیتوں کا عکاس ہے۔ پاکستا کا پرچم اقلیتی برادری کے بغیر مکمل نہیں ہو تا۔ مسیحی برادری نے پاکستان کے لئے بڑے بڑے کارنامے سر انجام دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

امن ٹرین پاکستان میں مسیحی برادری کے لئے یکجہتی کی علامت ہے۔ ٹرین کی تزئین و آرائش کامران مائیکل نے خود کرائی۔

امن ٹرین کے افتتاح سے کرسمس کا آغاز ہو گیا ہے۔ ٹرین مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے ہے۔ ریلوے اسٹیشنز پر پاکستانی اہلخانہ کے ساتھ ٹرین کا خیر مقدم کریں۔ ٹرین 22دسمبر کو مارگلہ ریلوے سٹیشن سے روانہ ہو گی اور شام5بجے پشاور پہندے گی۔ 23دسمبر کو پشاور سے صبح 10بجے روانہ ہو کر شام5بجے راولپنڈی پہنچے گی۔ 24دسمبر کو صبح9بج کر 30منٹ پر راولپنڈی سے روانہ ہو کر شام 7بجے لاہور پہنچے گی۔

امن ٹرین 26دسمبر کو صبح 9بجے لاہور سے روانہ ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا آئین سب کو مساوی مواقع فراہم کرتا ہے اور یہ ٹرین یکجہتی ، امن اور رواداری کا پیغام لے کر روانہ ہو گی۔ اس موقع پر اقلیتی رہنما کامران مائیکل نے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر امن ٹرین پہلی بار روانہ ہو رہی ہے۔ ہم پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ رنگ ، نسل اور مذہب کی تفریق کے بغیر پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے

متعلقہ عنوان :