وزارت قانون کا آفیسر اہلیہ سے بچہ لینے کیلئے عدالت پہنچ گیا

عدالت نے باپ کی درخواست خارج کرکے بیٹے کو دوبارہ ماں کے حوالے کر دیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) وزارت قانون کا آفیسر اہلیہ سے بچہ لینے کیلئے عدالت پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق بیلف کے ذریعے ماں بیٹے سمیت عدالت پیش ہوئی تو عدالت نے باپ کی درخواست خارج کرتے ہوئے بیٹے کو دوبارہ ماں کے حوالے کر دیا،وکیل میاں سیف نے عدالت کو بتایا کہ پوری رات پولیس نے ماں کو بچہ کے ہمراہ تھانہ بٹھائے رکھا،درخواست گزار دوست علی اپنے بھائی کے لیے بچہ لے رہا ہے اورچھ سال سے بچہ چچا معظم علی نواز کے پاس نوکر کے طور پر رہ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بچے اکبر علی نے عدالت میں بتایا کہ میں پڑھ لکھ کر انجینئر بننا چاہتا ہوں،چچا معظم پورا دن نوکر بنا کر رکھتے ہیں،میرے پاپا مجھے ملتے تک نہیں تھے جس پر عدالت میں رقت آمیز منا ظر دیکھنے کو ملے ۔