لاہورہائیکورٹ، توہین عدالت کی درخواست پرحکومت، وزارت داخلہ کو نوٹس جاری

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو کام سے روکنے اور انکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی اس دوران درخواست گزار تنظیم کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ چودھری نثار نے کوئٹہ کمشن کی رپورٹ پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

سپریم کورٹ کے موجودہ جج کی سربراہی میں کمشن نے رپورٹ مرتب کی ہے اور اس رپورٹ پر تنقید کرنا سنگین نوعیت کی توہین عدالت ہے۔ چودھری نثار نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں، چودھری نثار علی خان کو وزیر داخلہ کی حیثیت سے کام کرنے سے روکا جائے اور کمیشن پر تنقید کرنے پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :