کراچی،بھینس کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ 2اسٹریٹ کرمنلزہلاک،پولیس اہلکارزخمی

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:26

کراچی،بھینس کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ 2اسٹریٹ کرمنلزہلاک،پولیس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) بھینس کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ 2اسٹریٹ کرمنلزہلاک،ایک پولیس اہلکارزخمی ،اسلحہ موٹرسائیکل اورمسروقہ سامان برآمد،تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح سکھن تھانے کی حدودبھینس کالونی شریف چوک کے قریب دومسلح موٹرسائیکل سوارملزمان راہ گیروںسے لوٹ مارکرکے فرارہورہے تھے کہ پیٹرولنگ پرموجودپولیس موبائل موقع پرپہنچ گئی اورملزمان کورکنے کااشارہ کیاجس پرملزمان نے پولیس فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارسلمان خشک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے بھرپور کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میںدونوںاسٹریٹ کرمنلززخمی ہوگئے ،جنہیںایمبولینس کے ذریعے طبی امدادکیلئے اسپتال پہنچایاجارہاتھاکہ ملزمان دوران راستے دم توڑگئے ،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ موٹرسائیکل،نقدی موبائل فونزاوردیگرمسروقہ سامان برآمدکرلیا۔پولیس کاکہنا تھاکہ بھینس کالونی کے علاقے میںاسٹریٹ کرائمزکی وارداتوںمیں ایک دم اضافہ ہوگیاتھاجس کی وجہ سے پیٹرولنگ کاعمل بڑھایاتھااورمذکورہ مقابلے میں دواسٹریٹ کرمنلزمارے گئے جبکہ ایک جوان زخمی ہواہے۔ان کامزیدکہناہے کہ ملزمان کی شناخت نہیںہوسکی ۔

متعلقہ عنوان :