اظہر مسعود اور اس کے چار ساتھیوں کیخلاف ریڈنوٹس کا اجراء کیا جائیگا ، بھارت

پاکستان کے ساتھ گولی اور بات چیت دونوں بیک وقت نہیں رکھ سکتے ، کرن ریجوجیو

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:17

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) بھارتی امور داخلہ کے وزیر مملکت کرن ریجوجیو نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ فوجی ائر بیس پر حملے میں ملوث جیش محمد کے سربراہ اور ان کے چار ساتھیوں کیخلاف ریڈ نوٹس کا اجراء کیا جائیگا بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بات اور گولی بیک وقت پاکستان کے ساتھ جاری نہیں رکھی جاسکتی پاکستان بھارت کا ہمسائیہ ملک ہے اور اس بات کا بھی ہم اعتراف کرتے ہیں کہ دوستوں کو بدلا جاسکتا ہے لیکن ہمسائیہ کو نہیں تاہم پچھلی تین دہائیوں سے ہمارے ہمسائیہ نے بھارت کیخلاف درپرد اور کھلی جنگ کا بگل بجا دیا ہے انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں سے بھارت نے 75بار پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا تاہم ہر بار فدائین حملوں اور بھارت کیخلاف سرگرمیاں انجام دینے کا جواب ملا امور داخلہ کے وزیر مملکت نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے متمنی نہیں بھارت ایک بڑا جمہوری ملک ہے جہاں پاکستان کے مفادات زیادہ ہیں تاہم پاکستان کے حکمرانوں کی عقل جواب دے گئی ہے جو اس بات کا اندازہ نہیں لگاپارہے کہ بھارت کے ساتھ الجھنے سے انہیں کتنا بڑا نقصان ہوگا امور داخلہ کے وزیر مملکت نے کہا کہ دہشتگردی کو کسی بھی صورت میں بھارت قبول نہیں کرے گا چاہیے اس کیلئے کتنی ہی بڑی قربانی کیوں نہ دینا پڑے ملک کی سلامتی اور خود مختاری ہر ایک ہندوستانی کو عزیز ہے پٹھان کوٹ فوجی ایئر بیس فدائین حملے میں ملوث جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اور ان کے چار ساتھیوں کے خلاف این آئی اے کی جانب سے پنجگولہ عدلیہ میں چارج شیٹ داخل کرنے کے بارے سوال پر انہوںنے کہا کہ یہ تو ابتداء ہے اور آنے والے دنوں کے دوران مولانا اظہر مسعود اور ان کے چار ساتھیوں کیخلاف ریڈ کارنرنوٹس جاری کیا جائیگا اور اس سلسلے میں تمام قانونی لوازمات پورے کئے جارہے ہیں

متعلقہ عنوان :