وزیراعظم محمد نواز شریف بوسنیا ہرزیگووینا کے دارالحکومت کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:05

وزیراعظم محمد نواز شریف بوسنیا ہرزیگووینا کے دارالحکومت کا تین روزہ ..
سراجیوو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف بوسنیا ہرزیگووینا کے دارالحکومت کے تین روزہ سرکاری دورہ کے بعد جمعرات کو یہاں سے وطن روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

سراجیوو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گارڈ آف آنر کی الوداعی تقریب ہوئی۔ وزیراعظم نے سراجیوو میں اپنے قیام کے دوران بوسنیا ہرزیگووینا کی قیادت اور پارلیمنٹیرینز کے ساتھ ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا جائزہ لیا۔ دورہ کے دوران وزیراعظم نے بزنس فورم سے خطاب کے علاوہ رئیس العلماء سے بھی بات چیت کی۔

متعلقہ عنوان :