مقبوضہ کشمیر‘ میر واعظ عمر فاروق کا آتشزدگی کے متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:05

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق آتشزدگی کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سرینگر کے علاقے کادی کدل گئے۔ انہوں نے علاقے میں رہائشی مکانوں کی آتشزدگی پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

کادی کدل میں منگل کی رات کو آتشزدگی کے ایک پر اسرار واقعے میں کم از کم چھ رہائشی عمارتیں جل کر خاکستر ہو گئی تھیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے دارالخیر میر واعظ منزل کو ہدایت کی کہ وہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے۔ میر واعظ عمر فاروق نے، جو رفاعی ادارہ ’’ دار الخیر‘‘ کے صدر بھی ہیں، اس موقع پر صاحب ثروت کشمیریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں۔ دارالخیر کے دیگر رہنما اور کارکن بھی میر واعظ کے ہمرا ہ تھے۔

متعلقہ عنوان :