فیصل آباد میں رانا ثنا اللہ کے گروپ نے شیر علی کے گروپ کو شکست دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 دسمبر 2016 15:14

فیصل آباد میں رانا ثنا اللہ کے گروپ نے شیر علی کے گروپ کو شکست دے دی

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 دسمبر 2016ء) : پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا سلسلہ آج صبح سے دوپہر دو بجے تک جاری رہا ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں رانا ثنا اللہ کے گروپ نے چوہدری شیر علی کے گروپ کو شکست دے دی۔ فیصل آباد کے میدان میں میونسپل کارپوریشن سے ن لیگ کے رہنما اور رانا ثنا اللہ گروپ کےے رزاق ملک کامیاب ٹھہرے اورفیصل آباد کا میدان مار لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے کامیاب اُمید وار کو مبارکباد دی ۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آج فیصل آباد کی عوام نے مسلم لیگ ن کو منتخب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ایجنسیوں کی ایما پر سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیا ۔فیصل آباد میں تحریک انصاف کے ووٹ تقسیم ہوئے۔ آج عوام نے جھوٹ کی سیاست کرنے والوں مسترد کر دیا۔انہوں نے اعلان کیا کہ ہم ووٹ دینےا ور نہ دینے والے دونوں افراد کو ساتھ لے کر چلیں گے۔