موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کا سلسلہ عروج پرپہنچ گیا‘پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں منظور ہونے والا تعلیمی پیکج کے زریعے اپ گریڈ ہونے والے 48تعلیمی اداراوں کے ہزاروں طلباء و طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ

جمعرات 22 دسمبر 2016 15:12

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کا سلسلہ عروج پر ،پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں منظور ہونے والا تعلیمی پیکج کے زریعے اپ گریڈ ہونے والے 48تعلیمی اداراوں کے ہزاروں طلباء و طالبات کا مستقبل تاریک جب کہ ترقیاب ہونے والے اساتذہ کرام کی تنزلی کی صورت میں توہین موجودہ حکومت کے وادی نیلم کے عوام کو تحفے میں دیا، امتحانات سر پر ہیں مگر افسوس کہ موجودہ حکمرانوں نے آزاد کشمیر کے بالعموم لاکھوں طلبا ء و طالبات اور بالخصوص وادی نیلم کے ہزاروں طلباء و طالبات کے مستقبل پر تر س نہ آیا ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پی پی نیلم کے رہنماء ارشد قریشی نے کہا کہ عدالت عالیہ نے فیصلہ دیتے وقت شاید اس بات کا خیال نہ رکھا کہ اس فیصلے سے آزاد کشمیر بھر کے لاکھوں طلباء و طالبات کا مستقبل جڑا ہوا ہے جس سے آزاد کشمیر بھر کے لاکھوں طلباء و طالبات کا مستقبل تاریک ہو گیاپی پی رہنماء نے کہا کہ سابق دور حکومت میں عوامی فلاح و بہبود کے کام ہوئے مگر موجودہ حکومت نے انہیں ختم کرکے عوام دشمنی آزاد کشمیر کے لاکھوں اور وادی نیلم کے ہزاروں طلباء و طالبات کے مسقبل سے کھیلا گیا جو قابل مزمت ہے مسلم لیگ ن پر جس قدر آزاد کشمیر بھر کی عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تھا عوام کے اس اعتماد کو ٹھیس پہنچائی اور پانچ ماہ کے اندر اپنا آپ ظاہر کرنا شروع کر دیا طلباء و طالبات کے مستقبل سے کھیلنا اس کی ہم بھر پور مزمت کرتے ہیں حکمرانوں کے اپنے بچے باہر کے ممالک میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اس لئے حکمرانوں کو آزاد کشمیر کے غریب عوام کے بچوں پر ترس نہ آیا اور عدالت عالیہ سے اپنی مرضی کا فیصلہ لے کر تعلیمی پیکج کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کی ہم مزمت کرتے ہیں ۔