سپیکر اسمبلی و رکن قانون ساز اسمبلی حلقہ نیلم شاہ غلام قادر چار ماہ بعد اپنے حلقہ انتخاب نیلم پہنچ گئے

جماعتی عہد یداروں کارکنان اور گیسٹ ہائوس آٹھمقام میں ضلعی انتظامی آفیسران سے ملاقاتیں

جمعرات 22 دسمبر 2016 15:12

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) سپیکر اسمبلی و ایم ایل اے حلقہ نیلم شاہ غلام قادر چار ماہ بعد اپنے حلقہ انتخاب نیلم پہنچ گئے۔ جماعتی عہد یداروں کارکنان سے ملاقاتیں کی ہیں۔ گیسٹ ہائوس آٹھمقام میں ضلعی انتظامی آفیسران سے ملاقاتیں کیں ۔اس موقع پر سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہے حکومت نیلم ویلی کے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے ،لائن آف کنٹرول پر مقیم نیلم ویلی کے عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی ترجیعات میں شامل ہے بیورو کریسی عوام کی خدمت کو شعار بنائے حکومت نیلم ویلی کے مسائل ترجیع بنیادوں پر حل کرے گی۔

وزیر اعظم پاکستان دورہ آزاد کشمیر کے مواقع پر ایل او سی متاثرین کے لیئے بڑے پیکج کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

تمام انتظامی سربرہان دفاترز میں اپنی حاضری یقینی بنائیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات باہم پہنچائیں ۔محکمہ جات مشینری جذبہ کے تحت کام کرکے عوام کو سہولیات دیں فرائض سے غفلت برتنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔نیلم ویلی کو دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیعات ہے ۔

لائن آف کنٹرول کے مقیموں کی مشکلات کو دور کرنے کے لیئے حکومت نے جامعہ اور مضبوط منصوبہ بندی شروع کررکھی ہے ۔جلد حکومتی کارکردگی کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے ۔تعلیمی پیکج کا ڈرامہ رچانے والوں نے طلباء اور اساتذہ کو دھوکہ میں رکھ کر قیمتی ٹائم ضائع کیا ۔کابینہ کے فیصلے کو مقدم رکھ کر عدلیہ نے ابہام کو ختم کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :