عہدے کی چپقلش‘ وادی نیلم میں پولیو مہم شروع نہ ہو سکی‘کروڑوں روپے کی ویکسین ضائع ہونے کا خطرہ‘ عوام کا احتجاج

جمعرات 22 دسمبر 2016 15:12

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) عہدے کی چپقلش، وادی نیلم میں پولیو مہم شروع نہ ہو سکی،کروڑوں روپے کی ویکسین ضائع ہونے کا خطرہ، عوام کا شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق وادی نیلم میںڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے عہدے پر تعیناتی کے جھگڑے نے پولیو مہم دائو پر لگا دی ہے ۔ہزاروں بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ جائیں گے۔

نیلم پہلے ہی پولیو تھرڈ ذون میں شمار ہو تا ہے۔ مسلم لیگ ن نے سیاسی بنیادوں پر جونیئر شخص غلام نبی کو ڈی ایچ او تعینات کیا تھا۔

(جاری ہے)

جس پر پہلے سے موجود مجید ڈار ڈی ایچ او نے سیاسی تبادلہ پر حکم امتناعی حاصل کر لیا ہے۔ اختیارات کی رسہ کشی نے محکمہ صحت نیلم کا جملہ انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔ ریاست بھر میں پولیو مہم شروع ہو چکی ہے لیکن وادی نیلم میں حکومت کی نااہلی کی وجہ سے وادی نیلم میں ایک لاکھ سے زائد بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ جائیں گے۔

غلام نبی نامی شخص جونیئر ترین ہے شاہ غلام قادر سیاسی بنیادوں پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تعینات کر کے محکمہ صحت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ وادی نیلم پولیو تھر ڈ ذون میں شمار ہوتا ہے پولیو کے قطرے نہ پلائے جانے سے پولیو کی بیماری بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔کروڑوں روپے کی ویکسین بھی ضائع ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :