سردار قمر زمان کو جماعت کے کیلئے قربانیاں دینے اور وفائوں کی طویل داستان رقم کرنے پر صدر پی پی پی آزاد کشمیر بنایا جائے

زمان مغل‘ محمد الیاس‘چوہدری امام دین ، منظور اعوان ، کالا ملک ، محمد فاروق و دیگر کا پارٹی قیادت سے مطالبہ

جمعرات 22 دسمبر 2016 15:12

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء)سردار قمر زمان کو جماعت کے کیلئے قربانیاں دینے اور وفائوں کی طویل داستان رقم کرنے پر صدر پی پی پی آزاد کشمیر بنایا جائے انہوں نے مشکل اور نامساعد حالات میں جماعتی پرچم کو سربلند رکھااور شہید بھٹو کے دیئے ہوئے فکر و فلسفے کو بنیادی اساس تصور کرتے ہوئے اپنی سیاسی جدوجہد کی اور یہ سفر آج تک جاری و ساری ہے سردار قمر زمان ایک نڈر ،باجرت اور دلیر قائد ہیں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے موصوف پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر بھر میں ناقابل تسخیر قوت بنائیں گے ان کی ولولہ انگیز قیادت میں پی پی پی آزاد کشمیر میں ایک نئے عزم و حوصلے کے ساتھ مضبوط و مستحکم ہو گی ان خیالات کا اظہار محمد زمان مغل ، محمد الیاس،چوہدری امام دین ، منظور اعوان ، کالا ملک ، محمد فاروق ، میر زمان ، شربت حسین ، شاہنواز و دیگر نے کیا انہوں چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو سیء مطالبہ کیا ہے کہ سردار قمر زمان کو صدر پی پی پی آزاد کشمیر بنایا جائے۔