میرپور میرا گھر ہے اس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائونگا ‘تارکین وطن کے مسائل یکسو کروا کر انہیں ایسا ماحول فراہم کرینگے کہ وہ آزاد کشمیر میں بلاخوف وخطر سرمایہ کاری کر سکیں ‘ادارہ ترقیات میں مچی اندھیر نگری کے خاتمے کیلئے کام جاری ہے ‘ جلد وہاں ہاتھ ڈالوں گا ‘تارکین وطن کے ساتھ دوہری الاٹمنٹ سمیت دیگر زیادتیوں کا ازالہ کروں گا متاثرین کھاڑک شاملات کے عدالتی فیصلوں پر من وعن عملدرآمد کیلئے میرپور انتظامیہ کو ہدایات دیدی ہیں

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی اوورسیز کشمیری فائونڈیشن کے صدر چوہدری محمود سے بات چیت

جمعرات 22 دسمبر 2016 15:12

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ میرپور میرا گھر ہے اس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائونگا تارکین وطن کے مسائل یکسو کروا کر انہیں ایسا ماحول فراہم کرینگے کہ وہ آزاد کشمیر میں بلاخوف وخطر سرمایہ کاری کر سکیں ادارہ ترقیات میں مچی اندھیر نگری کے خاتمے کے لئے کام جاری ہے جلد وہاں ہاتھ ڈالوں گا تارکین وطن کے ساتھ دوہری الاٹمنٹ سمیت دیگر زیادتیوں کا ازالہ کروں گا متاثرین کھاڑک شاملات کے عدالتی فیصلوں پر من وعن عملدرآمد کے لئے میرپور انتظامیہ کو ہدایات دیدی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر ہائوس میں اوورسیز کشمیری فائونڈیشن کے صدر چوہدری محمود آف کھاڑک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری محمود نے وزیراعظم کو تارکین وطن کے مسائل سے آگاہ ک یا اور کھاڑک متاثرین شاملات کے معاملات بارے تفصیلاً آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کھاڑک میں مسلسل زیادتی ہو رہی ہے اس وقت سے تارکین وطن بدظن ہیں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے جس کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے میرپور میرا گھر ہے یہاں کے لوگوں کے دکھ درد اور مسائل سے آگاہ انہیں مرحلہ وار حل کرائوں گا جلد میرپور کا دورہ بھی کروں گا انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کے مسائل حل کروا کر انہیں آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت دوں گا جب ان کے مسائل حل ہوں گے تب ہی وہ یہاں آئیں گے ادارہ ترقیات میں جاری لوٹ مار بارے تحقیقات جاری ہیں لوٹ مار کی اس منڈی کو بند کر کے تارکین وطن کی جائیدادوں سے کھیلنے والوں کو عبرت بنائیں گے انہوں نے کہا کہ متاثرین کھاڑک شاملات کے مسائل کے حل کے لئے میرپور انتظامیہ کو ہدایات دے دی ہیں اور رپورٹ بھی مانگی ہے ان کے عدالتی فیصلوں پر من وعن عمل درآمد کریں گے وزیراعظم نے بھرپور توجہ سے مسائل سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :