ٹمپرنگ کے ثابت ہونے کے بعد پبلک سروس کمیشن کا قائم رہنا ریاست کے نوجوانوں کے ساتھ ظلم سے کم نہ تھا‘راجہ مقصود احمد

وزیراعظم نے گڈ گورننس کی پاسداری کرتے ہوئے ‘ اہل اور باصلاحیت کمیشن تشکیل دے کر نوجوانوں کے اندر پائی جانے والی بے چینی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکاہے

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:55

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء)سابق ایم ایل ،سابق ممبرکشمیرکونسل و ضلعی صدرمسلم لیگ ن راجہ مقصود احمد خا ن نے کہاہے کہ میرٹ کا قتل کرنے والے متنازعہ کمیشن کی برخاستگی کے بعد اہل اور باصلاحیت کمیشن کے قیام سے اہلیت پرپورااترنے والوں کو نوکریاں ملیں گی۔ ٹمپرنگ کے ثابت ہونے کے بعد پبلک سروس کمیشن کا قائم رہنا ریاست کے نوجوانوں کے ساتھ ظلم سے کم نہ تھا۔

وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے گڈ گورننس کی پاسداری کرتے ہوئے ۔ اہل اور باصلاحیت کمیشن تشکیل دے کر نوجوانوں کے اندر پائی جانے والی بے چینی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکاہے۔ متنازعہ کمیشن کی تحلیل کے بعد نئے کمیشن کی تشکیل پر آج آزادکشمیر کے اندر اور بیرون ملک نوجوان مسرت کا اظہار کررہے ہیں سابقہ دورمیں قائم کمیشن ناقص کارکردگی کی وجہ سے متنازعہ ہوچکاتھا۔

(جاری ہے)

گڈگورننس کے قیام کے لیے سیاسی اور انتظامی سطح پر تاریخ ساز فیصلے کیے جارہے ہیں۔ بے مثال شہرت کی حامل شخصیت کو کمیشن کا چیئرمین بناکر ہزاروں نوجوانوں کے مستقبل کومحفوظ کرلیاگیاہے۔ آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار غیر سیاسی پبلک سروس کمیشن تشکیل دیاگیاہے۔ این ٹی ایس کے نفاذ سے غریب اور مزدور کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔

متاثرین کنٹرول لائن کے لیے بنیادی ضرورت آٹا پر 50 فیصد سبسڈی دیناحکومت آزاد کشمیر کااہم اقدام ہے۔ شکست خوردہ عناصر کو میاں برادران کے ترقی کاویژ ن ہضم نہیں ہورہاہے۔ عوام کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کی احتجاجی سیاست کوعوام نے مسترد کردیاہے۔ آزادکشمیراور پاکستان کے عوام یکجان اور دوقلب ہیں۔ سی پیک کے تاریخی پیکج پرہمارے دوست خوش اور دشمنوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے متاثرین کنٹرول لائن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ متنازعہ پبلک سروس کمیشن کے پیپرز میں ٹمپرنگ سے آزاد کشمیر کے نواجوان ذہنی دبائوکاشکار تھے۔ حکومت آزاد کشمیر نے اہل اور باصلاحیت کمیشن کی تشکیل سے مخالفین کو حیرت میں ڈال دیاہے۔ این ٹی ایس کے نفاذ سے آج غریب اور مزدور کے بچوں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوگئی ہے۔

اب تعلیمی اداروں میں این ٹی ایس کے نفاذ سے میرٹ پر آنے والے نوجوان ہی قوم کے معماروں کی تربیت کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف دورہ مظفرآباد میں تاریخی پیکج دے کر کشمیر یوں کی قسمت بدل دیں گے۔ انتخابی وعدے پورے کئے جارہے ہیں۔ میرٹ کی پامالی سابقہ حکومت کے دورمیں ہوئی۔ اب میرٹ کو بنیاد بناکرہی روزگار دیاجائے گا۔ غیرترقیاتی اخراجات کا میزانیہ کم کرکے عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دی جارہی ہے۔ حکومت نے کنٹرول لائن پر بسنے والے افراد کو آٹا پرسبسڈی دے کر عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ پبلک سروس کمیشن میں جن لوگوں کا انتخاب کیاگیاہے ان کی صلاحیتوں کا اعتراف اندرون و بیرون ملک بھی کیاجارہاہے۔