نو منتخب ممبر آزاد جموں وکشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصیؔ ؔ25دسمبرکوٹائیں ڈھلکوٹ کیلئے روانہ ہوں گے

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء)نو منتخب ممبر آزاد جموں وکشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصیؔ ؔ25دسمبرصبح08:30 بجے اسلام آباد ترامڑی چوک لہتراڑ روڈ سے ٹائیں ڈھلکوٹ کیلئے روانہ ہوں گے اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے دیگر قائدین اور عہدیداران ہمراہ روانہ ہونگے۔

(جاری ہے)

11:30بجے ڈھلکوٹ پل پر معزز ممبر آزاد جموں وکشمیر کونسل اور دیگر مہمانوں کا مسلم لیگی کارکنوں اور عوام علاقہ کی جانب سے شاندار استقبال کیا جائیگا اور پھر ڈھلکوٹ پل سے سے ایک جلوس کی شکل میں سحر بازار ٹائیں متصل ماڈل کالج لایا جائے گا جہاں معزز ممبر آزادجموں وکشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصیؔ اور دیگر مسلم لیگی زعماء منعقد استقبالیہ سے خطاب کریں گے۔

اس کے علاوہ26دسمبر کو بھیڑی میں بھی سردار عبدالخالق وصیؔ استقبالیہ سے خطاب کریں گے۔