جموں و کشمیر لبریشن لیگ کا مرکزی کنونشن 25دسمبر کو میرپور میں ہو گا

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:55

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) جموں و کشمیر لبریشن لیگ کا مرکزی کنونشن 25دسمبر 2016ء بروز اتوار الجبیر ہوٹل میرپور میں منعقد ہو گا جس میں آئندہ دو سال کے لیے مرکزی عہدیدران کا انتخاب کیا جائے گا جموں و کشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل سردار امتیاز اکبر خان ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں تمام عہدیدارن اور کارکنان سے کہا گیا ہے کہ وہ 25دسمبر کو میرپور میں ہونے والے مرکزی کنونشن میں بھرپور شرکت کریں تاکہ ان کی مشاور ت سے مرکزی تنظیم کا انتخاب کیا جا سکے پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ضلع پونچھ سے نظریہ خورشید کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد اس مرکزی کنونشن میں شرکت کرئے گی ۔