مجاہدین کی بھارتی فورسز سے جھڑپ ہوتے ہی آبادی گھروں سے نکل آئی، فوجی آپریشن ناکام

خواتین اور بچوں کے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں مظاہرے،مجاہدین محاصرہ توڑ کر نکل گئے

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:53

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں زوردار احتجاجی مظاہروں کے بعد بھارتی فورسز کا کریک ڈائون ناکام ہو گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو حاجن علاقے میں جب فوج کی آر آر اور ٹاسک فورسز نے بستی کا کریک ڈائون کر کے گھروں میں تلاشیاں شروع کیں تو ایک مکان سے فائرنگ شروع ہو گئی۔ فائرنگ کی گن گرج سنتے ہی علاقے کے لوگ وہاں پہنچ گئے ۔ سیکڑوں مرد، خواتین اور بچوں نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میںفلک شگاف نعرہ بازی شروع کر دی۔ مظاہرین کی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران مجاہدین بھارتی فورسز کا محاصرہ توڑ کر وہاں سے نکل گئے۔ عوامی مظاہروں نے فورسز کا آپریشن ناکام بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :