شارجہ میں کمرے میں گیس بھر جانے سے 3 پاکستانی شہری جاں بحق

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:43

شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) شارجہ کے علاقے القادسیہ کی ایک عمارت میں رہائش پذیر 3افراد کمرے میں گیس بھرنے سے جان بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق ہونیوالے تینوں افراد کا تعلق پاکستان سے ہے جن کی شناخت محمد ارشد ،محمد فیاض اور احمد کے نام سے ہوئی ہے جو روم میٹ تھے۔تینوں افراد کمرے میں گیس بھر جانے سے جان بحق ہوئے۔تینوں افراد کو فرانزک رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :