پاکستان کو سر سبز اورشاداب بنانے کیلئے منگلا ڈیم کے تحت دوہری قر بانی دی ‘واپڈ اور محکمہ برقیات عوام کی کھالیں اتارنے میں مصروف ہے ‘عوام کو سہولیات دینے کی بجائے عوام کی جیبوں پر نظر جمانے والوں کیخلاف عوام سڑکوں پر نکلنے سے گریز نہیں کرینگے

مرکزی انجمن تاجراں کے مرکزی رہنما محمد اقبال منہاس کا بیان

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:43

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) مرکزی انجمن تاجراں کے مرکزی رہنما محمد اقبال منہاس نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کو سر سبز اورشاداب بنانے کیلئے منگلا ڈیم کے تحت دوہری قر بانی دی مگر واپڈ اور محکمہ برقیات عوام کی کھالیں اتارنے میں مصروف ہے عوام کو سہولیات دینے کے بجائے عوام کی جیبوں پر نظر جمانے والوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکلنے سے بھی گریز نہیں کریں گے‘ بجلی کی لوڈ شیڈنگ تاجروں کے معاشی قتل کر نے کے مترداف ہے محکمہ برقیات عوام کو سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور نہ کریں تو 1981کی تحریک چلانے میں دیر نہیں لگے گئی محکمہ برقیات عوام میں نفرت کا بیج بونے سے باز رہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت صبر کر لیا ہمارے صبر کا امتھان نہ لیا جائے ہمیں پاکستان کو روشن رکھنے کیلئے سب سے زیادہ بجلی کی پیداروار منگلا سے حاصل کرتے ہیں ہمارے ضلع سے پیدا ہونے والی بجلی پر ہمارا بھی حق ہے میرپور شہر سستی بجلی کا حق رکھتا ہے ہمارے شہری سب سے پہلے اپنے بجلی کے بل ادا کرتے ہیں مگر ہمیں سہولیات دینے کے بجائے ہماری کھال اتاری جا رہی ہے جس پر خاموش نہی بیٹھیں گئے اقبال منہاس نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرتے ہوئے عوام کو ریلف فراہم کریں ور نہ میرپور شہر کے عوام سڑکوں پر نکلنے سے بھی گریز نہیں کریںگئے ۔

(جاری ہے)

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے زیادہ ٹیلر نگ کا شعبہ متاثر ہوتا ہے میرپور کی تاجر برادری نے تعمیر وترقی کیلئے ٹیکس کی شکل میں ہر بار قربانی دی مگر سوتیلی ماں جیسا سلوک ہمیشہ میرپور کی عوام کے ساتھ کیا گیا تو سراسر زیادتی ہے جس کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :