مجاہدین کے حملوں کے بعد بھارتی فورسز کی نئی چوکیاں قائم، جموںسرینگر شاہراہ پرحساس آلات نصب

شاہراہ پرفوجی کانوائے کے دوران نجی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی، کمانڈوز تعینات

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) بھارتی فورسز نے جموں سرینگر شاہراہ پرفوجی کانوائے کے دوران نجی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے اور نئی چوکیاں قائم کر دی ہیں۔ کدلہ بل پانپور کے نزدیک فوجی گاڑی پر حملے کے بعد یہ پابندی عائدکی گئی۔ جنگجوئوں کے امکانی حملوں کو ٹالنے کیلئے گالندر ، کدلہ بل پانپور ، سیم پورہ ، کاکہ پورہ پلوامہ ، ڈانگر پورہ اور کیدر موہ کے نزدیک چیک پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جار ہی ہے۔

جموں سرینگر شاہراہ پر بانہال سے پانپور تک فوجی کانوائی چلنے کے دوران خصوصی کمانڈوز کو تعینات کیا جا رہا ہے اور نجی گاڑیوں کی آواجاہی پر اس دوران پابندی عائد رہے گی۔ پانپور کے نزدیک شاہراہ پر جدید آلات بھی نصب کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

سول کپڑوں میں ملبوس فورسز اہلکار وں کو بھی تعینات کیا گیا ۔ شاہراہ پر حساس مقامات کی نشاندہی کی گئی جہاں پر بینکر تعمیر ہوں گے۔

جبکہ سی سی ٹی وی کیمرہ اور دوسرے آلات نصب کئے جائینگے تاکہ راہگیروں کی حرکات و سکنات پر نظر گزر رکھی جا سکے۔ عسکریت پسندوں کے امکانی حملوں کو ٹالنے کیلئے جموں سرینگر شاہراہ پر الرٹ جاری کردیا گیا ۔ ناردرن کماندر لفٹنٹ جنرل ڈی انبونے کھنہ بل فوجی ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا اور اس دوران وادی کی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔

میٹنگ میں 15کورکمانڈر لفٹنٹ جنرل جے ایس سندھو کے علاوہ فوج کے دوسری آفیسران نے بھی شرکت کی۔ فوجی کمانڈر نے میڈیا کوبتایا کہ عسکریت پسندوں کے حملوں کو ناکام بنانے کیلئے شاہراہ پر چار دائروں والی سیکورٹی تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ چیک پوائنٹ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ جنگجوئوں کے حملوں کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :