کوٹلی یونیورسٹی آزادکشمیربلکہ پاکستان کی بڑی اورنمایاںیونیورسٹی ہے ‘سردار عبدالرئوف

یونیورسٹی بڑافورم ہے یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کشمیرکازکے لیے بھی کام کریں‘ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:40

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل سردارعبدالرئوف نے کہاہے کہ کوٹلی یونیورسٹی آزادکشمیربلکہ پاکستان کی بڑی اورنمایاںیونیورسٹی ہے طلبہ نصابی سرگرمیوںکے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوںپربھی توجہ دیںیونیورسٹی بڑافورم ہے یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کشمیرکازکے لیے بھی کام کریںاورطلباء مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پراجاگرکرنے کے لیے اپنی کوششوںکوبروئے کارلائیں اورمسئلہ کشمیرکے حوالہ سے مختلف سرگرمیوںکوفروغ دیں طلباء دستخطی مہم اورکارڈزمہم بھی چلائیں یونیورسٹی گالہ تقریب احسن اقدام ہے اس سے طلبہ کی صلاحیتوںکومزیدنکھرنے کاموقع ملتاہے ان خیالات کااظہارانہوںنے کوٹلی یونیورسٹی میںمنعقدہ گالہ پروگرام کی افتتاحی تقریب کاباقاعدہ آغازکرنے کے بعدخطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میںڈین یونیورسٹی مشتاق اے ساجد،پروفیسرمحمدشاہدکے علاوہ دیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل سردارعبدالرئوف نے کہاکہ طلباء اپنے اندرلیڈرشپ کی خصوصیات پیداکریںآج کے طلبہ نے ہی کل ملک کی بھاگ دوڑسنبھالنی ہے یہ طلبہ ہمارامستقبل ہیںمسئلہ کشمیرکومزیداجاگرکرنے کے لیے طلباء اپنابہترین کرداراداکرسکتے ہیںطلباء نصابی سرگرمیوںکے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوںپربھی بھرپورتوجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :