جے سی سی کا اجلاس 29دسمبر کو چین میں ہوگا ،ْ احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

ْ ہمیں مل کر سی پیک منصوبے کے خلاف تمام سازشوںکا مقابلہ کرنا ہوگا ،ْوفاقی وزیر احسن اقبال

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:39

جے سی سی کا اجلاس 29دسمبر کو چین میں ہوگا ،ْ احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت پلاننگ کمیشن میں جمعرات کوچین پاکستان جوائنٹ کواپریشن کمیٹی کاپہلا مشاورتی اجلاس منعقد ہو ا۔ جے سی سی کا اجلاس 29دسمبر کو چین میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن شریک ہوئے اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاکہ سی پیک ایک حکومت یا صوبے کا منصوبہ نہیں بلکہ پورے ملک کا منصوبہ ہے ،ہم سب کو مل کر اس منصوبے کو کامیاب کرناہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں مل کر اس منصوبے کے خلاف تمام سازشوںکا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک منصوبہ تقدیر بدلنے کا منصوبہ جس سے پورے ملک کو فائدہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :