سی پیک سڑک نہیں ،ْ پاک چین پارٹنرشپ کا منصوبہ ہے ،ْ احسن اقبال

کراچی سرکلر ریلوے منصوبے پر بھی بات چیت کر کے سی پیک میں شامل کروائیں گے ،ْ انٹرویو

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک سڑک نہیں ، پاک چین پارٹنرشپ کا منصوبہ ہے ،ْ مغربی روٹ پر سڑک کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیا گیا ،کراچی سرکلر ریلوے منصوبے پر بھی بات چیت کر کے سی پیک میں شامل کروائیں گے ۔ایک انٹرویومیں احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک سڑک نہیں ، پاک چین پارٹنرشپ کا منصوبہ ہے ، مغربی روٹ پر سڑک کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 28اور29 دسمبرکو بیجنگ میں جے سی سی میٹنگ ہو گی جس میں تمام وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوں گے ، کراچی سرکلر ریلوے منصوبے اور کوئٹہ سرکلر ریلوے پر بھی بات چیت کر کے سی پیک میں شامل کروائیں گے اور خیبرپختونخوا کے منصوبوں پر بھی بات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ 8ارب ڈالر کا منصوبہ ریلوے کو پاؤں پر کھڑا کر دے گا ، سی پیک نے دنیا کو پاکستان کی طرف متوجہ کیا ہے، اس میں یورپی یونین برطانیہ اور روس بھی شامل ہونا چاہتے ہیں