مہمند ایجنسی کے سکول میں دھماکہ ،ْ کمرہ تباہ ،ْعمارت جزوی طورپر تباہ

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:38

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) مہمند ایجنسی کے علاقے موصل کور میچنئی میں سکول میں زور دار دھماکا ہوا جس سے عمارت جزوی طور پر تباہ ہو گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق موصل کور میچنئی میں نامعلوم حملہ آوروں سکول میں دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جس سے ایک کمرہ تباہ ہو گیا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیٹیکل انتظامیہ نے بتایا کہ جس وقت سکول میں دھماکا کیا گیا طالب علم موجودتھے تاہم وہ محفوظ رہے تاہم دھماکے سے سکول سے ملحقہ مکان کا کمرہ بھی تباہ ہو گیا ،ْ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔