ایف بی آر نے ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتیوں کی چھان بین کیلئے پنجاب حکومت کے چار اداروں کا آڈٹ شروع کر دیا

دانش سکول ،ٹیکسٹ بک بورڈ ،پاور ڈویلپمنٹ بورڈ ،ایگریکلچرل ریسرچ بورڈ کا ود ہولڈنگ ٹیکس آڈٹ کیا جائیگا

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:23

ایف بی آر نے ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتیوں کی چھان بین کیلئے پنجاب حکومت کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتیوں کی چھان بین کیلئے پنجاب حکومت کے چار اداروں کا آڈٹ شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی جانب سے پنجاب دانش سکول ،پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ ،پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ او رپنجاب ایگریکلچرل ریسرچ بورڈ کا ود ہولڈنگ ٹیکس آڈٹ کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ کمشنران لینڈ ریو نیو سید محمود حسین جعفری اور ڈپٹی کمشنر محمد نذیر رضوی کی سربراہی میں انسپکٹران لینڈ ریو نیو سید وقاص ، رانا سجاد منج اور محسن منظور کاظمی پر مشتمل ٹیمیں انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 153اے کے تحت چاروں اداروں کی طرف سے کنٹریکٹرز کو کی گئی ادائیگیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کا جائزہ لیں گی ۔

متعلقہ عنوان :