ہمیں قائد اعظمؒ کے ویژن کی اصل روح نوجوانوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے، مریم اورنگزیب

قائداعظمؒ نے پاکستان کی صورت میں ہمیں تحفہ دیا، ایمان، اتحاد اور تنظیم کے قول پر عمل کر کے ہم مسائل سے نکل سکتے ہیں، تقریب سے خطاب

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:23

ہمیں قائد اعظمؒ کے ویژن کی اصل روح نوجوانوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قائد اعظمؒ نے ہمیں وہ ملک دیا جہاں ہم پرامن اور خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پپس کے زیر اہتمام قائد اعظمؒ بحیثیت پارلیمنٹرین کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہمیں قائد کے ویژن کی اصل روح کو نوجوانوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

قائد اعظم نے پاکستان کی صورت میں ہمیں ایک تحفہ دیا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ قائد کے جذبے کو دوبارہ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ایمان ،اتحاد اور تنظیم کے قول پر عمل کر کے مسائل سے نکل سکتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر نے کہا کہ قائد اعظم کے پاکستان کو واپس کیسے لایا جائے ہمیں آج یہ سوچنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو ہندوستان میں رہنے والی اقلیتوں سے زیادہ آزادی ہو گی۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا کہ قوم میں ’ہم سب پاکستان ہیں ‘ کا جذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔سیمینار کے اختتام پر طلبہ و طالبات کے سوالوں کے جواب میں مقررین نے کہا کہ ہم جمہوری نظام پر اعتماد رکھنے کے ساتھ قائداعظم کے افکار پر عمل کر کے پاکستان کو دنیا میں بے مثال قوم بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :