ا حتجاجی کلینڈر کو عوامی کی بھرپور حمایت حاصل ہے‘ یاسین ملک

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:18

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء)مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ متحدہ مزاحمتی قیادت اپنا ہفتہ وار احتجاجی کلینڈر جاری کرنے سے قبل مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کے نمائندوں سے باقاعدہ مشورہ کرتی ہے لہذا یہی وجہ ہے کہ احتجاجی کلینڈر کو بھر پور عوامی حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے کلینڈرکے بارے میں تاجروں، ٹرانسپوٹروں ، اساتذہ اور دیگر طبقوں سے مشورہ کیا جاتا ہے اور جب تک عوام چاہئیں گے ، احتجاجی کلینڈر کے اجرا ء کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ مقبوضہ وادی میں تعلیمی اداروں کو نذر آتش کرنے میں خود ملوث ہے جسکی ہرآزادی پسند جماعت نے مذمت کی ہے۔ محمد یاسین ملک نے کہا کہ بھارتی فورسز کے جبر واستبداد نے برہان مظفر وانی کو ہتھیار اٹھانے پر مجبور کیا تھا۔ انہوںنے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل تک کشمیری اپنی جدوجہد سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔