تحریک حریت کی پارٹی رہنما کے گھر پر بھارتی پولیس کے چھاپے کی مذمت

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:18

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں تحریک حریت جموںوکشمیر نے پارٹی کے غیر قانونی طور پر نظر بند رہنما عبدالغنی بٹ کے گھر پر بھارتی پولیس کے چھاپے اور اہلخانہ کو ہراساںکرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تحریک حریت کے ترجمان نے ایک بیان میں بھارتی پولیس کی کارروائی کو سیاسی انتقام کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مذموم کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ہرگز دبایا نہیں جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی پولیس نے تحریک حریت ضلع اسلام کے صدر میر حفیظ اللہ اور تحصیل صدر محمد شفیع وگے پر بھی کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس نے ضلع سونا واری کے علاقے شاہ گنڈ کے رہائشی بھائیوںمنظور احمد ڈار اور نذیر احمد ڈار کو بھی غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی پولیس عدالتی احکامات کے باوجود غیر قانونی طو رپر نظر بند افراد کو رہا نہیں کر رہی ۔

متعلقہ عنوان :