پاکستان اور بھارت اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کریں،اقوام متحدہ

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:07

پاکستان اور بھارت  اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کریں،اقوام متحدہ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کریں،اگر دونوںممالک چاہیں تو ہم کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بان کی مون نے دونوںممالک کے درمیان کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اورکہاکہ پاکستان اور بھارت پرامن طریقے سے بات چیت کے ذریعے اپنے اختلافات کو حل کریں ۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی 10سالہ مدت ملازمت رواں ماہ ختم ہوجائے گی۔