خزانہ ڈویژن نے تلور انڈومنٹ فنڈ کیلئے 25کروڑ روپے جاری کردیئے‘رقم تلور کی نسل بڑھانے کیلئے استعمال کی جائے گی

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء)خزانہ ڈویژن نے تلور انڈومنٹ فنڈ کیلئے 25کروڑ روپے جاری کردیئے،رقم وزیراعظم محمد نوازشریف کی ہدایت پر جاری کی گئی ہے،فنڈ تلور کی نسل بڑھانے کیلئے استعمال کی جائے گی جبکہ وزیراعظم کے فوکل پرسن فنڈ کو فعال کرنے کے حوالے سے صوبوں سے بھی رابطے میں رہیں گے