Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 25 دسمبر کو صوابی میں جلسہ سے خطاب کرینگے

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:05

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 25 دسمبر کو صوابی میں جلسہ سے خطاب کرینگے
صوابی /سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25 دسمبر کو صوابی میں جلسہ کرنے اور عوام کواس میں شرکت کی دعوت دے دی اور کہاہے کہ وہ اس جلسے میں اقتصادی راہدای (سی پیک) اور پاناما پیپرز پر بات کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ویڈیو بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ 25 دسمبر کو دوپہر 2 بجے صوابی میں بڑا جلسہ کرنے آرہا ہوں، اس جلسے میں دو باتیں ہوں گی، ایک تو ہم سی پیک ہم اس منصوبے پر اپنے تحفظات بتائیں گے اور اس کیلئے تجاویز دیں گے کہ کیسے ایک منصفانہ طریقے سے سی پیک کا فائدہ تمام صوبوں کو دیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوابی کے جلسے میں دوسری بات پاناما پیپرز پر ہوگی۔ ہم یہ بتائیں گے کہ پاکستان کیلئے کیوں یہ فیصلہ کن وقت ہی ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں کس قسم کا پاکستان چاہیے ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ یا تو اس ملک میں چور اور ڈاکو آتے رہیں اور پیسہ باہر بھیجتے رہیں یا پھر ہم اسے قائد اعظم کا پاکستان بنا لیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات