عمران فاروق قتل کیس‘ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں 5 جنوری تک توسیع کر دی

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں5 جنوری تک توسیع کر دی۔عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے جمعرات کو کیس کی سماعت کی، جس دوران ملزم معظم کی طرف سے بیرسٹر محمد سیف نے وکالت نامہ جمع کرایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم معظم علی کو آنکھوں کے آپریشن کیلئے پمز ہسپتال منتقل کیا جائے۔عدالت نے ملزم کی آنکھوں سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔کیس میں نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالتی دائرہ کارسے متعلق درخواستوں پر بحث آئندہ سماعت پرہو گی۔عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں5 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :