کراچی ‘گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پرایک اور بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی

فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ایدھی کی ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں‘گڈانی شپ یارڈ پر ایک ہفتہ قبل اٹھائی کی دفعہ 144حادثے کے بعد پھر بحال نومبرمیں بھی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر کھڑے آئل ٹینکر میں آتشزدگی سے 28 مزدور جاں بحق ‘ درجنوں زخمی ہوئے تھے

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے بحری جہاز میں زوردار دھماکے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کئے فوری بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کر لی گئیں جبکہ ایدھی کی ایمبولینسیں بھی گڈانی روانہ ہو گئی ہیں۔حادثے کے وقت جہازپر سو مزدور کام کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آگ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پھیل رہی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ نومبرکے پہلے ہفتے میں بھی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر کھڑے آئل ٹینکر آگ بھڑک اٹھنے سے 28 مزدور شعلوں کی نذر ہوگئے تھے جبکہ متعددجھلس کر زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ٹینکر میں 10 فٹ تک آئل موجود تھا جیسے نکالا نہیں گیا تھا اور یہی حادثے کی وجہ بنا۔حادثے کے بعد سے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد تھی جسے ایک ہفتہ قبل ہی ہٹایا گیاتھا۔