وزیراعظم نوازشریف کی بوسنیا میں یادگار شہداء پر حاضری ‘پھول چڑھائے،شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:05

وزیراعظم نوازشریف کی بوسنیا میں یادگار شہداء پر حاضری ‘پھول چڑھائے،شہداء ..
سرائیوو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کواچی قبرستان میں یادگار شہداء پر حاضری دی،اس موقع پر بوسنیا کے وزیراعظم اور وزارتی کونسل کے چیئرمین ڈیسنس زویدے وچ بھی ان کے ہمراہ تھے،بوسنیا میں مظالم کے دوران شہید ہونے والے کواچی قبرستان میں دفن ہیں،وزیراعظم محمد نوازشریف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے بوسنیا کے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔وزیراعظم نے بوسنیا ہرزے گوینا کے سابق صدر عزت بیگو وچ کے مزار پر بھی حاضری دی،کواچی شہداء قبرستان کے ایک طرف جنگی یادگار بھی تعمیر کی گئی ہے،یادگار کے ایک حصے میں میوزیم بھی بنایا گیا ہے،جس میں جنگی سازوسامان رکھا گیا ہے

متعلقہ عنوان :