طیارہ حادثہ ،ْابتدائی طور پر انجینئر اور پائلٹ کی کوتاہی سامنے نہیں آئی ،ْسول ایوی ایشنر

حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس اور ساؤنڈ بہتر حالت میں ملا ہے ،ْترجمان

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:05

طیارہ حادثہ ،ْابتدائی طور پر انجینئر اور پائلٹ کی کوتاہی سامنے نہیں ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) سول ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان نے کہا ہے کہ حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس اور ساؤنڈ بہتر حالت میں ملا ہے ،ْ ابتدائی طور پر حادثے میں انجینئر اور پائلٹ کی کوئی کوتاہی سامنے نہیں آئی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان سول ایوی ایشن شیر علی نے بتایا کہ حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیکس باکس اور ساؤنڈ بہتر حالت میں ملا ہے ،ْ بلیک باکس سے چپ نکال کر ڈیٹا حاصل کرلیا ،ْ کاک پٹ کی ساؤنڈ کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا ،ْ ان تمام چیزوں کو ایئر فورس کے سینئر افسر کو تحقیقات کیلئے فرانس بھجوادیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات میں ابتدائی طور پر پائلٹ اور انجینئر کی کوئی غلطی سامنے نہیں آئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ اے ٹی آر کمپنی اور ایس آئی ٹیم نے بھی تحقیقات کی ہیں ،ْاے ٹی آر طیارے دنیا کے کئی خطوں میں مقبول ترین جہاز ہیں ،ْ آج بھی اے ٹی آر نے کابل کی پرواز بھری ،ْ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی انجینئرنگ اور مینٹیننس کا معیار بہترہن ہے اور پوری قوم کو اس پر اعتماد ہونا چاہیے ،ْپی آئی اے کا سیفٹی ریکارڈ دنیا میں بہترین ہے جس پر پاکستانیوں کو قومی ایئرلائن پر فخر ہونا چاہیے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ پی آئی اے کے ڈپٹی چیف انجینئر الطاف احمد نے بتایا کہ پی آئی اے نے تمام اے ٹی آر طیاروں کو شیک ڈاؤن انسپیکشن کیلئے انڈر گراؤنڈ کیا، شیک ڈاؤن میں طیاروں کے انجن اسٹرچکر کا جائزہ لیا گیا، ایوی ایشن اور پی آئی اے نے اے ٹی آر کا مکمل جائزہ لیا اور کراچی سے بھی آنے والی خصوصی ٹیم نے انجن کا ہیلتھ ٹیسٹ کیا جس کے بعد تین جہازوں کو پرواز کی اجازت دی گئی ہے ،ْ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازوں کی مینٹیننس کا ایک ہی معیار ہے۔

متعلقہ عنوان :