رینالہ خرد میں نیشنل ہائی وے بائی پاس پر 2 ٹرکوں میں تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی ،ْدو افراد جھلس کر جاں بحق

رینالہ خرد سے آنے والے ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ،ْ حادثہ تیز رفتاری کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے ،ْعینی شاہدین

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:00

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) رینالہ خرد میں نیشنل ہائی وے بائی پاس پر 2 ٹرکوں میں تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خرد میں لاہور سے آنے والا ٹرک مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں دونوں ٹرکوں میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں لاہور سے آنے والے ٹرک میں سوار 2 افراد موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق رینالہ خرد سے آنے والے ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جب کہ حادثہ تیز رفتاری کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :