بلدیاتی انتخابات ،ْفیصل آباد کے سول ہسپتال کے سامنے پولنگ اسٹیشن قائم ،ْ مین دروازہ کو تالے

راستے کی بندش کے باعث جلد طبی امداد نہ ملنے پر شیر خوار چل بسا ،ْوزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:00

فیصل آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) فیصل آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشن بنائے جانے سے سول ہسپتال کا مرکزی دروازہ بند کرنے کے باعث طبی امداد نہ ملنے سے شیر خوار چل بسا بعد ازاںہسپتال کا مرکزی دروازہ کھول دیا گیاوزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی دروازے سے گاڑیوں کو آنے کی اجازت نہیں تھی جس کی وجہ سے مریض کو کندھے پرلائے ،ْمتبادل راستوں سے آنے میں پریشانی کاسامناتھا۔

بلدیاتی انتخاب کے سلسلے میں فیصل آباد کے سول ہسپتال کے سامنے پولنگ اسٹیشن قائم کردیاگیااور سڑک بند کردی گئی جبکہ مین گیٹ کو تالے بھی لگادئیے گئے۔رپورٹ کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی عمارت میں قائم پولنگ اسٹیشن کی سیکورٹی کے باعث ہسپتال آنیوالی مرکزی سڑک کو بھی آدھے کلو میٹر پہلے ہی بند کردیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

راستے کی بندش کے باعث کچھ لوگ مریضوں کو کاندھوں پر لاد کرہسپتال لائے اور صبح جب ایک شیرخوار کوہسپتال لایاگیا تو راستوں کی بند ش اوربروقت طبی امداد نہ ملنے پر وہ انتقال گیا ۔

ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالرئوف کے مطابق ہسپتال کا دوسرا دروازہ کھلا ہوا تھا تاہم اس سلسلے میں شہریوں کو باقاعدہ آگاہ کرنے کی کسی نے زحمت نہیں کی ۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سول ہسپتال فیصل آباد کامرکزی دروازہ بندکرنے پر اظہاربرہمی کیا ہے اورانتظامیہ کو 24گھنٹے میں واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :