وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت فنانس ڈویژن سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس، ملک میں کاروبار میں آسانی کے لئے ماحول کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں،وزیرخزانہ کی ہدایت

جمعرات 22 دسمبر 2016 13:52

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت فنانس ڈویژن سے متعلق ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) فنانس ڈویژن سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے ایک اہم اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقدہوا ۔وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے بڑے معاشی اشاریوں کے بارے میں اجلاس کو پریذینٹیشن دی جس میں بتایاگیاکہ بڑے معاشی اشاریے مسلسل مثبت نمو کو ظاہر کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر نے وفاقی وزیر کو غیر ملکی ترسیلات زر اور زرمبادلہ کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ۔انہوںنے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مجموعی ذخائر اور اثاثہ جات سمیت مختلف اہداف کے بارے میں بریفنگ دی ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فنانس ڈویژن اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی کوششوںکو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ ملک میں کاروبار میں آسانی کے لئے ماحول کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :