الیکشن کمیشن بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے انتخاب کے نتائج کااعلان کل کرے گا

جمعرات 22 دسمبر 2016 13:52

الیکشن کمیشن بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے انتخاب کے نتائج کااعلان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) الیکشن کمیشن بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے انتخاب کے نتائج کااعلان کل جمعہ کو کرے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں میں ضلع کونسل کے چیئرمین، وائس چیئرمین ، میونسپل کارپوریشنوں ، میونسپل کمیٹیوں کے سربراہان کے انتخاب کے نتائج کا اعلان جمعہ کو کیاجائے گاجبکہ ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 28دسمبر کو ہو گا ، ان منتخب سربراہان کی حلف برداری 31دسمبر کو ہو گی۔